سوات میں فائرنگ سے بچی سمیت 2ہلاک

0

سوات (بیورو رپورٹ) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ سر کٹہ فتح پور میں ایک شخص نے فائرنگ سے اپنی نکاح پر نکاح کرنے والی بیوی کے شوہر اور ایک راہگیر بچی کو قتل کر دیا جبکہ ملزم کا سابق سسر شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عمر زادہ نے اپنی بیوی کی جانب سے نکاح پر نکاح کرنے پر ان گھر کے باہر بیوی کے دوسرے شوہر 35سالہ محمد رحمان پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ ملزم کی فائرنگ سے دو سالہ راہگیر بچی ماہدہ بھی جاں بحق ہوئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ملزم کا سسر 50سالہ محمد عمر شدید زخمی ہوگیا جن کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہوگیا اور پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More