بیوی کو زہر دے کر مارنے والا دھر لیا گیا

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر )بن قاسم میں بیوی کو زہر دے کر قتل کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق ملزم یونس نے گھریلو نا چاقی پر ایک ہفتے قبل اپنی بیوی فوزیہ کو زہر دیا اور جناح اسپتال میں چھوڑ کر فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ فوزیہ کے ورثا نے بیان دیا ہے کہ مقتولہ اکثرسسرالیوں کی مارپیٹ کا ذکر کرتی اور قتل کیے جانے کا خدشہ ظاہر کرتی تھی۔ چند روز قبل بھی فوزیہ نے کہا تھا کہ اسے سسرالیوں نے زہر پلایاہے۔ورثا کے مطابق یونس نے فوزیہ کا خود علاج کرانے پر اصرار کیا تھا اور مرنے کے بعد لاش سپتال میں چھوڑ کر فرار ہو گیا تھا ۔ملزم سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More