عراق میں کار بم دھماکے سے متعدد افراد ہلاک و زخمی

0

بغداد(امت نیوز)عراق کے صوبے انبار میں کار بم دھماکے سے متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔وزارت داخلہ کے ترجمان میجر جنرل سعد معن نے ایک شخص کی ہلاکت اور 16 زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کم ازکم 3 افراد ہلاک اور 23زخمی ہوئے ہیں جن میں 4 سیکورٹی اہلکار شامل ہیں۔ عراقی حکام نے بتایا کہ جمعہ کی صبح مغربی صوبے انبار میں القائم ضلعے میں ایک عوامی بازار کو گولہ بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اصل ہدف الحصیبہ بازار میں گشت کرنے والا ہنگامی فورس کا دستہ تھا۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے جائے حادثہ کا گھیراؤ کر لیا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے کی کارروائی آسان بنانے میں مدد کی۔یاد رہے کہ دسمبر 2015 میں عراق کے مغربی صوبے انبار کو داعش سے آزاد کرا لیے جانے کے بعد صوبے میں سکیورٹی کے حوالے سے صورت حال مستحکم دیکھی جا رہی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More