چوہدری سالک سے نیب راولپنڈی میں ایک گھنٹہ سے زائد پوچھ گچھ

0

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک نیب راولپنڈی میں پیش ہوئے ، ان سے ایک گھنٹہ سے زائد پوچھ گچھ کی گئی۔ نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری میں چوہدری سالک حسین کو طلب کیا تھا۔نیب سے واپسی پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری سالک نے بتایا کہ ان سے ایک گھنٹہ سے زائد نیب حکام نے پوچھ گچھ کی اور انہوں نے تمام سوالات کے جواب دیئے ہیں۔نیب نے دوبارہ نہیں بلایا ، ان کا کہنا تھا کہ کوئی غلط کام نہیں کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More