جرمنی کی عدالتوں میں بم کی اطلاعات پر عمارتوں کو خالی کرالیا گیا

0

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی کے مختلف شہروں کی عدالتوں میں بم کی اطلاعات پر عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے تین شہروں، کائل، ارفورٹ اور میگڈی برگ کی عدالتوں میں بم کی اطلاع پر عمارتیں فوری طور پر خالی کرالی گئیں، کمرہ عدالت میں بم کی اطلاع ای میل کے ذریعے بھیجی گئی جس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔جرمن حکام کے مطابق بم کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوراً عدالتوں کو گھیرے میں لے کر تمام افراد کو باہر نکال دیا اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے عمارتوں کی تلاشی لی جارہی ہے، دوسری جانب مغربی ریاست ہیسی کی پولیس کا کہنا ہے کہ کمرہ عدالت سے مشتبہ پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More