بھارت کے جوابی وار سے آسٹریلیا نڈھال

0

ایڈیلیڈ(امت نیوز)بھارت نے آسٹریلیا کو دوسرے ایک روزہ میچ میں6وکٹوں سے شکست دے کر3میچز کی سیریز1-1سے برابر کردی،میزبان آسٹریلیا نے بھارت کو جیت کے لیے299رنز کا ہدف دیا جو مہمان ٹیم نے ویرات کوہلی کی شاندار سنچری اور مہندرا سنگھ دھونی کی نصف سنچری کی بدولت4 وکٹوں کے نقصان پر49.2اوورز میں حاصل کرلیا،ہدف کے تعاقب میں روہت شرما اور شیکر دھاون نے پہلی وکٹ پر47 رنز کی شراکت قائم کی،دھاون32اور شرما43رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے2چھکوں اور5چوکوں کی مدد سے112گیندوں پر104رنز کی اننگز کھیلی۔مہندرا سنگھ دھونی55اور دنیش کارتھک 25رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے اور299رنز کا ہدف49.2اوورز میں حاصل کیا۔آسٹریلیا کی جانب سے جیسن بیہنڈروف، جے رچرڈسن، مارکس اسٹونس اور گلین میکسویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More