کراچی باسکٹ بال گرلز ٹیم کی کپتان رجا اسد کیلئے بیسٹ پرفارمر ایوارڈ

0

کراچی(اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی جانب سے کراچی باسکٹ بال گرلز ٹیم کی کپتان رجا اسد کو سال 2018ء کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، ان کی شاندار پرفارمنس پر کے بی بی اے کی جانب سے قائد اعظم سپورٹس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقسیم ایوارڈ کی تقریب میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے پیٹرن، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر خالد جمیل نے رجا اسد کو قائد اعظم اسپورٹس ایوارڈ دیا۔ کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان، عبدالناصر، نیشنل ریفری محمد یعقوب اور دیگر بھی موجود تھے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More