دینی مدرسہ کے ٹرانسفارمر سے قیمتی سامان چوری کرنے والا گروہ گرفتار

0

بنوں (نمائندہ امت)بنوں میں تھانہ ٹاون شپ کی حدود مدرسہ تحسین القرآن واقع ٹاون سی بلاک کیلئے ایک عدد ٹرانسفارمر 50KV نصب کیا گیا تھا جس سے مدرسے کے لئے بجلی سپلائی ہورہی تھی جوکہ کچھ دن پہلے رات کی تاریکی میں نامعلوم چور گروہ ٹرانسفارمر سے تیل، کوائل، ایل ٹی اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے تھے ملزمان کو جلدی ٹریس کرنے اور گرفتار کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی نے پولیس ٹیم تشکیل دی جس کی قیادت ڈی ایس پی صدر خالد عثمان کررہے تھے پولیس پارٹی نے جدید آلات کے ذریعے نامعلوم چور سلطان عرف محب اللہ،شیرولی عرف شیر بالی پسران محمد دراز اور ظاہر شاہ ولد سلطان ساکنان شہباز عظمت خیل حال کرایہ دار ٹاون شپ کو ٹریس کرکے ان کے قبضے سے چوری شدہ سامان اور ٹرانسفارمر تیل فروختگی رقم مبلغ۔10000 روپے برآمد کرکے قبضہ پولیس کئے ملزمان میں سے ملزم شیر ولی کے قبضے سے 1180 گرام چرس بھی برآمد کی گئی ملزمان بعد لینے جامع تلاشی بند بحوالات تھانہ کرکے ان سے مزید تفتیش جاری ہے ملزمان سے مزید سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More