لی مارکیٹ کے دکانداروں کو 6 دن کی مہلت

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ لی مارکیٹ کے دکانداروں کو 6 دن کی مہلت دی ہے ،تاکہ وہ اپنا سامان ہٹالیں۔ان کو قریب ہی متبادل جگہ دی جائے گی۔تاجر برادری ہمارے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے کہا کہ میئر کراچی تنہا کوئی فیصلہ نہیں کرتا۔سپریم کورٹ کی ہدایت پر تمام سرکاری اداروں کے مشترکہ فیصلوں کے تحت شہر میں ہیری ٹیج قرار دی گئی عمارتوں کی بحالی اور پارکس، نالوں اور فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات ہٹانے کی کارروائی کی جاتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More