این اے91 سرگودھامیں20اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کاحکم

0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )الیکشن کمیشن نے سرگودھا این اے 91کے 20 پولنگ سٹیشنز میں میں ٹمپرنگ ثابت ہونے کے بعد 20 پولنگ سٹیشنز میں 2 فروری کو دوربارہ پولنگ کا حکم جاری کر دیا اور ڈائریکٹرپولیٹیکل فنانس علیم شہاب کو ڈی آراومقررکر دیا ۔ این اے 91میں ن لیگ کے ذوالفقار بھٹی نے تحریک انصاف کے امیدوار عامر سلطان چیمہ کو شکست دے کر میدان مار ا تھا تاہم جیت کا مارجن کم ہونے کے باعث کامیاب ہونے والے لیگی رہنما ذوالفقار بھٹی نے الیکشن کمیشن میں دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔جس کے بعد 20پولنگ اسٹیشنوں کے تھیلوں کی سیلیں ٹوٹی ہونے اور5 پولنگ اسٹیشنز کے تھیلے غائب ہونے کا انکشا ف ہوا جس پر ڈائریکٹر الیکشن کمیشن پنجاب کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ ٹیم نے سرگودھا پہنچ کر مفصل تحقیقات کے ساتھ درجنوں ملازمین سے پوچھ گچھ بھی کی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More