گریٹراقبال پار ک لاوارث چھوڑ دیا گیا

0

لاہور(امت نیوز)ساڑھے 3ارب روپے کامنصوبہ گریٹراقبال پارک ایک سال بعدبھی لاوارث پڑاہے پی ایچ اے نے آپریٹنگ سسٹم نہ سنبھالا،21کروڑ کےواجب الادا فنڈز بھی دوسری اسکیموں پر خرچ کردیئےگئے۔گریٹراقبال پارک کو2017میں مکمل کرلیاگیا تھا، پارک کا1سال کا مینٹینس پیریڈ فروری 2018میں مکمل ہوا لیکن پی ایچ اے کے انجنیئرنگ ونگ کی نااہلی کےباعث تاحال منصوبہ ہینڈاوورنہیں ہوا، انجنیئرنگ ونگ نےچیئرمین اورڈی جی کےاحکامات کوبھی نظراندازکردیا ہے، پی ایچ اےکےکنٹریکٹرزکی جانب سے بارہامنصوبےکوہینڈاوورکرنےکی استدعا بھی کی گئی۔معاملہ گزشتہ ایک سال سے لٹکایا جارہا ہے-

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More