پی ٹی آئی وفد کی مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب سے ملاقات

0

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے پارلیمانی وفد حلیم عادل شیخ کی قیادت میں مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی جمہوری اداروں کو مستحکم کرنے پر یقین رکھتی ہے،سندھ اسمبلی میں قائمہ کمیٹی کی تشکیل کے معاملات میں بڑی حدتک پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعت کواعتما دمیں لیکر جلد قائمہ کمیٹی کا اعلان کردیا جائے گا،صوبے کے مفاد میں حکومت اور اپوزیشن مشترکہ لائحہ عمل پر یقین رکھتی ہے۔ ملاقات میں صوبائی وزراء ناصر شاہ، سعید غنی، اپوزیشن لیڈر فردوس، شمیم نقوی عارف جتوئی، حلیم عادل شیخ اور دیگر شریک ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More