یاسرشاہ نئی ٹیم کیلئے ان ایکشن ہوں گے

0

کھلنا(امت نیوز)قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ نے بھی بنگلا دیش پریمیئر لیگ(بی پی ایل ) کے لئے کمر کس لی ہے ۔32سالہ قومی لیگ سپنر نے اپنی ٹیم کھلنا ٹائٹنز کو جوائن کرنے کے بعد باقاعدہ پریکٹس کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ یاسر شاہ جنوبی افریقہ کے خلاف قومی ایک روزہ ٹیم کا حصہ نہیں ہیں تاہم انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے دو میچز میں گرین کیپس کی نمائندگی کی تھی اور پاکستان کو سنچورین اور کیپ ٹان میں کھیلے گئے ان ٹیسٹ میچز میں ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کھلنا ٹائٹنز کی ٹیم منیجمنٹ کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ کی شمولیت سے ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More