سابقہ بیوی کوہراساں کرنے پر گلگت کاپولیس افسربرطرف

0

اسلام آباد(امت نیوز) سابقہ بیوی کو ہراساں کرنے پر ڈی آئی جی گلگت بلتستان جنید ارشد کو ملازمت سے فارغ کردیاگیا ،10 لاکھ روپے جرمانہ بھی دینا پڑے گا ،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمالہ طارق کے فیصلے کی توثیق کر دی تھی جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے بھی ڈی آئی جی جنید ارشد کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔جنید ارشد کی سابقہ بیوی عائشہ سبحانی کی درخواست پر وفاقی محتسب برائے حقوق خواتین کشمالہ طارق نے فیصلہ سناتے ہوئے ڈی آئی جی کو ملازمت سے برطرف کرنے اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جس میں 5 لاکھ شکایت کنندہ کو بطور زر تلافی ادا کیے جائیں گے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کی توثیق کی تھی جب کہ ڈی آئی جی کی نظرثانی کی اپیل بھی مسترد کردی گئی تھی۔جنید ارشد کو 2010 میں منظور کیے گئے تحفظ خواتین ایکٹ کے تحت برطرف کیا گیا۔وفاقی محتسب کے فیصلے کے بعد سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈی آئی جی جنید ارشد کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More