قومی جونیئر کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کیخلاف سیریز جیت لی

0

دبئی(امت نیوز) پاکستان انڈر16کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز 3-2 سے جیت لی۔آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں شیڈول سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا رہا۔آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر212 رنز کی اننگز تراشی، نو میکفیڈن 37 رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے، نکولس ڈیوس نے32 رنز بنائے۔پاکستان کی طرف سے احمد خان اور عمر ایمان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More