دہشت گردوں کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے2رہنما شدید زخمی

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے اہلسنت والجماعت کے 2 رہنما زخمی ہوگئے ۔ جبکہ فائرنگ کے دیگر واقعات میں 5افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق الآصف اسکوائر پر ن موٹر سائیکل سوار ہائی روفC.U.1444- پر اندھا دھند فائرنگ کر کے فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں30سالہ عبدالمومن شاہ اور عبدالواحد شدید زخمی ہو گئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، ایس ایچ او فرخ شہریار نے امت کو بتایا کہ دونوں رہنما پٹیل پاڑہ میں کانفرنس میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی مذکورہ زخمی مدرسے کے استاد ہیں ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ دریں اثنا قائد آباد پل پر ڈکیتی مزاحمت پر ارباز ۔آفاق ۔ ناظم آباد اور گورا قبرستان کے قریب 35سالہ محمد بلال اور میر حسن کو گولی مار کر زخمی کردیا۔ اورنگی کے علاقے ایم پی آر کالونی میاں گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 21 سالہ سہیل زخمی ہو گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More