چیف جسٹس کا فوجداری مقدمات نمٹانے کا ریکارڈ

0

اسلام آباد(نمائندہ امت)چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ 21 دسمبر 1954 کو ڈیرہ غازی خان میں پیدا ہوئے، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 1975ء میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے انگلش لٹریچر کا امتحان پاس کیا اور برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی سے 1978میں ایل ایل ایم کی ڈگری حاصل کی۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ1979میں لاہور ہائیکورٹ اور 1985 میں سپریم کورٹ کے وکیل رجسٹرڈ ہوئے، انہوں نے آئینی، کریمینل، سول، سروس، ریونیو اور الیکشن قوانین سے متعلق ہزاروں مقدمات لڑے،1982 سے 1985تک لا کالج بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں لیکچرز دیئے، 1986سے 1992تک لیکچرار کنسٹیٹیوشن لا رہے، 1995 سے 1996 تک پاکستان لا کالج میں پروفیسر رہےوہ 21 مئی 1998 کو لاہور ہائی کورٹ اور 18 فروری 2010 کوسپریم کورٹ کے جج بنے۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے اپنے کیریئر کے دوران 55 ہزار سے زائد مقدمات نمٹائے،جبکہ 2014 سے 2018 تک 10 ہزار فوجداری مقدمات نمٹا کر ریکارڈ قائم کیا، بطور قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض بھی سر انجام دیتے رہے، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ سارک ممالک کی قانونی تنظیم کے بانی رکن ہیں، 2015 سے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے انچارج جج اور سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بھی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More