اصغرخان کیس میں ایف آئی اے جواب سے مطمئن نہیں-عدالت

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس کا عبوری تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔اصغر خان کی گزشتہ سماعت 11 جنوری کو سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوئی تھی جس میں اصغر خان کے ورثا نے اپنا جواب عدالت میں داخل کیا تھا جس میں کیس کو بند نہ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔سپریم کورٹ نے سماعت کا عبوری تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کے مطابق عدالت نے سیکریٹری دفاع کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے کیس میں پیشرفت سے متعلق تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ ایف آئی اے کے دلائل سے مطمئن نہیں ہیں، ایف آئی اے کہتی ہے مقدمہ آگے بڑھانے کی کوئی وجہ نہیں، ایف آئی اے کہتی ہے نامزد افراد کے خلاف کارروائی نہیں کی جا سکتی، ہمارے خیال کے مطابق کچھ چیزوں سے متعلق تفتیش کی ضرورت ہے۔حکم نامے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ مقدمے کی تفتیش کا دائرہ محدود ہے، اس لیے مقدمہ بند کیا جائے جب کہ اصغر خان کے ورثاء کے وکیل نے کہا کہ فیصلے میں کچھ چیزیں طے کر دی گئی ہیں، وکیل نے کہا اس مقدمے میں نظر ثانی اپیل بھی خارج ہو چکی ہے۔حکم نامے میں مزید کہا گیا ہےکہ ایف آئی اے نے عدالتی فیصلے پر پوری طرح تحقیق نہیں کی لہٰذا ایف آئی اے ایک ہفتے میں جواب جمع کرائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More