سی ٹی ڈی کاموقف درست نہ ہواتونشان عبرت بنائینگے-فواد

0

اسلام آباد (امت نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاہے کہ ساہیوال واقعے میں بظاہر لگ رہا ہے کہ دہشتگردوں نے انسانی ڈھال استعمال کی ۔اس واقعے کی وزیر اعظم نے تفصیل مانگی ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ وہ کافی بڑے دہشتگرد ہیں۔جبکہ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اگر واقعے میں کسی کی غفلت ثابت ہوئی تو اس کے خلاف ایکشن لیں گے۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی کچھ کہہ سکتے ہیں۔اپنے بیان میںفواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے بات کرکے ہدایت کی ہے کہ فوری طور پرساہیوال پہنچیں اور حقائق سامنے لائے جائیں تاکہ اس کے مطابق کارروائی کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سی ٹی ڈی کا موقف درست نہیں ہوا تو قانون کے مطابق انہیں نشان عبرت بنایا جائے گا اور اگر ان کا موقف درست ہوا تو بھی عوام کے سامنے رکھا جائے گا۔دریں اثناء فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے یہ مشتبہ افراد کے خلاف کارروائی حساس اداروں کی جانب سے کراچی میں گرفتار کیے گئے دہشت گرد کی نشاندہی پر کی۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر مارے جانے والے افراد دہشت گرد نہیں تو سی ٹی ڈی اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تحقیقات کے بعد اگر یہ بات سامنے آتی ہے کہ مرنے والے افراد کا تعلق دہشت گرد تنظیم سے ہے تو معاملے کا رخ تبدیل ہوجائے گا۔ سی ٹی ڈی نےپولیس کواعتمادمیں لیےبغیرآپریشن کیا، اطلاع کےمطابق ملزمان کاتعلق کالعدم تنظیم سےتھا.

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More