پاکستان جونیئر اسکواش ٹیم نے بھارت کو روند ڈالا

0

بنکاک(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان نے انیسویں ایشین جونیئر ٹیم سکوائش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، گرین شرٹس نے فیصلہ کن معرکے میں روایتی حریف بھارتی ٹیم کو شکست فاش سے دوچار کر کے ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ ملائیشیا نے ہانگ کانگ کو ہرا کر کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اتوار کو تھائی لینڈ میں منعقدہ چیمپئن شپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم فور کو 2-0 سے شکست فاش سے دوچار کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا، پہلے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی عباس زیب نے بھارت کے اتکارش باہیتی کو 11-4، 11-2 اور 11-6 سے ہرا کر ٹیم کو برتری دلائی، دوسرے سنگل مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی محمد فرحان ہاشمی نے بھارت کے ویر کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے ٹیم کی برتری دوگنی کر دی،

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More