ابتداسے ہی محسوس ہوگیاتھا بے گناہ مارے گئے-آئی جی

0

لاہور (امت نیوز)آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کہا ہے کہ ابتداسے ہی محسوس ہوگیاتھاکہ ساہیوال واقعہ میں بے گناہ مارے گئے ہیں،اس لیے فوری انکوائری کا حکم دیاہر ایف آئی آر میں ملزم کا نام درج کرنا ضروری نہیں ہوتا، جے آئی ٹی رپورٹ میں تمام حقائق سامنے آجائیں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے کہا کہ ساہیوال واقعہ کی فوری انکوائری کا حکم دیا کیونکہ ابتدائی خبر میں ہی محسوس ہورہا تھا کہ بے گناہ مارے گئے ہیں۔ میں نے پنجاب حکومت کو خود مختارجے آئی ٹی بنانے کی سفارش کی۔ جے آئی ٹی رپورٹ میں تمام حقائق سامنے آجائیں گے ۔ جے آئی ٹی رپورٹ پر من و عن عمل کیا جائے گا اور اس رپورٹ کی روشنی میں تمام چیزوں کا ازالہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتی ہے، اگر کسی نے غلطی کی ہے تو اس کو سزا دیں گے اور کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔آئی جی پنجاب نے ایف آئی آر میں ملزمان کے نام نہ لکھنے کے بارے میں کہا کہ ہم نے بغیر کسی تاخیر کے ایف آئی آر درج کی، ہر ایف آئی آر میں ملزم کا نام درج کرنا ضروری نہیں ہوتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More