سانحہ ساہیوال میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کو نامزد نہ کرنا بدنیتی ہے- جمعیت
کراچی (پ ر) جمعیت اہلحدیث کے مرکزی رہنما مولانا اختر محمدی، چیف آرگنائزر مولانا یوسف سلفی، حافظ حنیف، مولانا بلال سلفی، وسیم الرحمٰن زاہد علی، مدثر محمدی، قاری عبدالرزاق، مولانا معاویہ سلم ودیگر علما نے مشترکہ بیان میں سانحہ ساہیوال کے ذمہ دار سی ٹی ڈی اہلکاروں کی فائرنگ سے1خاتون اور بچی سمیت 4افراد کے قتل عام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رائو انور کو نشانہ عبرت بنایا جاتا تو کوئی پولیس اہلکار آئندہ مظلوم وبیگناہ کو نشانہ نہ بناتا۔