انٹرکامرس سال اول کے صرف 30فیصد طلبا تمام پرچوں میں کامیاب

0

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے2018ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ خراب کارکردگی نے صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی کا پول کھول دیا۔70فیصد طلبہ ناکام ہوگئے جب کہ صرف 30فیصد طلبا تمام پرچوں میں کامیاب ہوسکے۔ انٹرمیڈیٹ حصہ اول کامرس ریگولر کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء میں شریک کل 38861میں سے28ہزار سےز ائدطلبا ایک یا زائد پرچوں میں فیل ہوگئے۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر انعام احمد نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر کے امتحانات میں 39699امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 38861امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 10803نے تمام سات پرچوں میں کامیابی حاصل کی۔ 5557چھ پرچوں، 4534پانچ پرچوں ، 3981چار پرچوں، 3699تین پرچوں، 3519دو پرچوں جبکہ 3660صرف ایک پرچے میں ہی کامیاب ہوسکے۔ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔جب کہ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی نتائج معلوم کئے جاسکتے ہیں۔ طلباءنتائج معلوم کرنے کیلئے BIEKلکھ کر spaceدیں پھر اپنا رول نمبر لکھیں اور 8583پر بھیج دیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More