بنگالی لیگ- رنگپور رائیڈرز نے کھلنا ٹائٹنز شکست دیدی

0

ڈھاکہ(امت نیوز) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں رنگپور رائیڈرز نے کھلنا ٹائٹنز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر چوتھی کامیابی حاصل کر لی، فاتح ٹیم نے 182 رنز کا ہدف آخری اوور کی تیسری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، کرس گیل اور ایلکس ہیلز نے 55، 55 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا، فرحاد رضا نے 4 وکٹیں لیکر ٹیم کی جیت میں حصہ ڈالا، انہیں عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرنے پر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ منگل کو کھیلے گئے بی پی ایل کے 25ویں میچ میں کھلنا ٹائٹنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 181 رنز بنائے، نجم الحسین شانتو 48، برینڈن ٹیلر 32 اور کپتان محموداللہ 29 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، ڈیوڈ ویسی نے 35 رنز بنائے اور آئوٹ نہیں ہوئے، فرحاد رضا نے 4 مشرفی مرتضیٰ اور کرس گیل نے ایک، ایک وکٹ لی، جواب میں راجشاہی کنگز نے مطلوبہ ہدف 19.3 اوورز میں پورا کیا، کرس گیل اور ایلکس ہیلز نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More