معارف القرآن

0

سورۃ المجادلۃ مدینہ میں نازل ہوئی اور اس کی بائیس آیتیں ہیں اور تین رکوع۔
شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان، نہایت رحم والا ہے۔
سن لی اللہ نے بات اس عورت کی جو جھگڑتی تھی تجھ سے اپنے خاوند کے حق میں، جھنکتی تھی اللہ کے آگے اور اللہ سنتا تھا سوال و جواب تم دونوں کا، بے شک اللہ سنتا ہے اور دیکھتا ہے۔ جو لوگ ماں کہہ بیٹھیں تم میں سے اپنی عورتوں کو، وہ نہیں ہو جاتیں ان کی مائیں، ان کی مائیں تو وہی ہیں جنہوں نے ان کو جنا، اور وہ بولتے ہیں ایک ناپسند بات اور جھوٹی اور اللہ معاف کرنے والا بخشنے والا ہے۔ اور جو لوگ ماں کہہ بیٹھیں اپنی عورتوں کو پھر کرنا چاہیں وہی کام جس کو کہا ہے تو آزاد کرنا چاہئے ایک بردہ، پہلے اس سے کہ آپس میں ہاتھ لگائیں، اس سے تم کو نصیحت ہوگی اور اللہ خبر رکھتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو، پھر جو کوئی (بردہ یعنی غلام) نہ پائے تو روزے ہیں دو مہینے کے لگاتار، پہلے اس سے کہ آپس میں چھوئیں، پھر جو کوئی یہ نہ کر سکے تو کھانا دینا ہے ساٹھ محتاجوں کا، یہ (حکم) اس واسطے کہ تابعدار ہو جائو اللہ کے اس کے رسول کے اور یہ حدیں باندھی ہیں اللہ کی اور منکروں کے واسطے عذاب ہے دردناک۔ جو لوگ کہ مخالفت کرتے ہیں اللہ کی اور اس کے رسول کی، وہ خوار ہوئے ہیں جیسے کہ خوار ہوئے وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے اور ہم نے اتاری ہیں آیتیں بہت صاف اور منکروں کے واسطے عذاب ہے ذلت کا، جس دن کہ اٹھائے گا اللہ ان سب کو پھر جتلائے گا ان کو ان کے کئے کام، اللہ نے وہ سب گن رکھے ہیں اور وہ بھول گئے اور اللہ کے سامنے ہے ہر چیز۔ (جاری ہے)

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More