”کچی کلیاں“ کالی آندھی کی لپٹ میں آگئیں

0

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کچی کلیاں کالی آندھی کی لپٹ میں آگیئں۔دیندرا ڈوٹن اور چیڈین نیشن کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹونٹی بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 71 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ پاکستان کی ٹیم مہمان ٹیم کی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی، ویسٹ انڈیز ٹیم نے پہلے کھیل کر مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بناکر پاکستان ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 161 رنز کا ہدف دیا اور پاکستان کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 18 ویں اوور میں 89 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دیندرا ڈوٹن نے ناقابل شکست 90 اور چیڈین نیشن نے ناقابل شکست 50 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ مہمان ٹیم کی باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے باعث پاکستان کی 9 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کرسکیں، دیندرا ڈوٹن کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جمعرات کو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ شروع ہوا تو ویسٹ انڈین کپتان اگیلیرا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مہمان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں دیندرا ڈوٹن کے ناقابل شکست 90 اور چیڈین نیشن کے ناقابل شکست 50 رنز کی بدولت 2 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بناکر پاکستان کو میچ میں کامیابی کے لئے 161 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستان کی طرف سے ناشرہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More