پی سی بی نے عامر سہیل پر نظر عنایت کردی

0

لاہور(امت نیوز)پی سی بی نے عامر سہیل پر نظر عنایت کردی۔پی ایس ایل میں کمنٹری کی اجازت کے بعد انٹرنیشنل سیریز بھی کور کرینگے، سابق کپتان کوپی ایس ایل فور میں ماہرانہ رائے دینے کیلیے منتخب کرلیا گیا، شان ٹیٹ اور بریڈ ہوگ بھی پروگراموں کا حصہ ہوں گے، مبینہ طور پر سابقہ پی سی بی انتظامیہ کی ایما پر عامر سہیل کو گزشتہ چند برس زیادہ تر وقت کمنٹری پینل سے باہر ہی رکھا گیا، اس کی وجہ میڈیا میں ان کے بے لاگ تبصرے تھے، البتہ اب سابق کپتان پر غیراعلانیہ پابندی بھی ختم ہو گئی ہے، عامر سہیل کوپی ایس ایل میچز سے قبل اور بعد میں ماہرانہ رائے دینے کیلیے منتخب کر لیا گیا ہے، اس پینل میں سابق آسٹریلوی اسٹارز شان ٹیٹ اور بریڈ ہوگ بھی شامل ہیں، ایونٹ کے دوران مختلف پروگراموں میں ماہرین اپنی آراء کا اظہار کرتے نظر آئیں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More