پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے

0

اسلام آباد (امت نیوز) پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی پاکستان پہنچ گئے اور پی ایس ایل کے میچز سے قبل وہ مختلف تقریبات میں شرکت کریں گے۔ ڈیرن سیمی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے ان کا استقبال کیا اور ان کی آمد کا خیرمقدم کیا۔ ڈیرن سیمی آج پشاور میں پشاور زلمی کی کٹ اور اینتھم لاؤنچ میں شریک ہوں گے اور وہ آرمی پبلک اسکول پشاور کا بھی دورہ کریں گے۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل 4 کی افتتاحی تقریب 14 فروری کو دبئی میں ہو گی جس کے بعد ایونٹ کا باقاعدہ آغاز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ سے ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کے بعد پاکستان میں پہلا میچ 7 مارچ کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا جب کہ 9 مارچ کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں لاہور میں مدمقابل ہوں گی۔ دس مارچ کو دو میچز کھیلے جائیں گے، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈر ایٹرز کا مقابلہ کراچی اور لاہور قلندرز اور چھٹی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں ٹکرائیں گی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More