ڈیرن سیمی کی پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور سے ملاقات

0

کراچی (اسپورٹس ڈیسک )پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے ملاقات کی ہے۔امت کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے انٹرنیشنل کرکٹر ڈیرن سیمی نے ملاقات کی ، اس موقع پر پشاور زلمی فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی بھی موجود تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے آپ کو پاکستان سے محبت ہے اور پاکستان میں کرکٹ کے فروغ میں آپ کا کردار بہت اہم ہے۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی آپ سے محبت کرتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More