’’سرفراز دھوکہ نہیں دے گا‘‘ ورلڈکپ تک کپتان برقرار

0

لاہور (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈکے چیئرمین احسان مانی نے سرفراز احمد کو ورلڈ کپ 2019 تک پاکستان کرکٹ ٹیم کا کپتان برقرار رکھنے کا اعلان کردیا،انہوں نے کہا کہ سرفراز کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ وہ قیادت کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں جہاں انہوں نے انڈر 19، کراچی اور پی آئی اے کی قیادت کی اور ریکارڈ بہت اچھا رہا ہے، ہرسیریزکے بعدکھلاڑیوں،کوچ اورٹیم مینجمنٹ کی کارکردگی دیکھتے ہیں ، ہمیشہ پاکستان کرکٹ اورٹیم کی بہتری سے متعلق سوچتے ہیں، محمدحفیظ،شعیب ملک ورلڈکپ 2019کے بعدریٹائرمنٹ لے لیں گے، محمدحفیظ سمیت تمام کھلاڑی صرف پاکستان کیلئے کھیلتے ہیں، ہارجیت کھیل کاحصہ ہے،ٹیم کی کارکردگی بہترہونی چاہیے،ٹیم کے نائب کپتان سے متعلق کرکٹ کمیٹی سے بات کروں گا۔۔منگل کو لاہور میںپی سی بی ہیڈکوارٹر میں سرفراز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ سرفراز ہی پاکستان کے کپتان ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More