نیوزی لینڈ اور بھارت آج فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ میں مدمقابل

0

ہملٹن(امت نیوز) نیوزی لینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ (آج) اتوار کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ میزبان ٹیم نے مہمان بھارتی ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 80 رنز سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی لیکن بھارتی ٹیم نے دوسرے میچ میں کیویز کو 7 وکٹوں سے زیر کر کے سیریز میں جاندار کم بیک کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More