پابندی کی وجہ سے آرام کا موقع ملا-سرفراز احمد

0

اسلام آباد (خبر ایجنسی)قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پابندی کی وجہ سے آرام اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع مل گیا افریقی باؤلر فلکوایو پر نسل پرستانہ فقرہ کسنے پر آئی سی سی کی جانب سے چار میچوں کی پابندی سے متعلق سرفراز احمد نے کہا کہ ‘ہر معاملے میں اللہ کی طرف سے بہتری ہے، پابندی کی وجہ سے آرام اور فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع مل گیا، انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے، مجھ سے بھی غلطی ہوئی جس سے سیکھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم امیدوں کے برعکس اچھا کھیلی، ہم میچز ضرور ہارے لیکن مجموعی طور پر ہماری کارکردگی بہتر تھی۔انہوں نے کہا کہ میچز کے دوران کئی مواقع ایسے آئے جن کا ہم اگر فائدہ اٹھا لیتے تو پانسہ پلٹ سکتا تھا، جبکہ چند بار قسمت نے ہمارا ساتھ نہ دیا۔ورلڈ کپ سے قبل دورہ انگلینڈ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ اس ون ڈے سیریز سے اچھی تیاری ہوجائے گی اور کھلاڑیوں کو ماحول سمجھنے کا بہتر موقع ہاتھ آئیگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More