پی ایس ایل کیلئے انتظامات جلد مکمل کر لیں گے- سعید غنی

0

کراچی (ایجنسیاں) سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ اس سال کراچی میں ہونے والے پی ایس ایل کے فائنل سمیت 5 میچوں کے لیے تمام تر اقدامات کو جلد سے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔کمشنر ہائوس کراچی میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ اس سلسلے میں اس مرتبہ پورے شہر کو خوبصورت بنایا جارہا ہے اور اس کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر بننے والی کمیٹی نے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 17 فروری سے 17 مارچ کے دوران تمام ڈسٹرکٹ میں روڈ کٹنگ پر پابندی عائد کی جا رہی ہے اس دوران تمام اشتہاری کمپنیوں کو کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کی جانب سے دئیے جانے والے اجازت نامے بھی منسوخ کر دئیے جائیں گے۔سعید غنی نے کہا کہ شہر کے تمام چوراہوں اور عوامی مقامات پر عوام کی سہولتوں کے لیے میچ کو براہ راست دکھانے کے لیے بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More