آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ رینکنگ کا اعلان کر دیا

0

لاہور(امت نیوز) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ رینکنگ کا اعلان کر دیا گیا جس میں بیٹنگ، بولنگ اور آل رانڈرز کیٹگری کے ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی جگہ نہیں بنا سکی۔آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ رینکنگ کا اعلان کردیا، بیٹنگ، بولنگ اور آل رانڈرز کیٹگری کی ٹاپ ٹین پوزیشن میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بناسکی، جب کہ بولرز میں نشری سندھو گیارھویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ٹیموں کی درجہ بندی میں آسٹریلوی ٹیم پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے اور انڈیا چوتھے نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈین ویمنز پانچویں، جنوبی افریقا چھٹے اور پاکستانی ٹیم ساتویں پوزیشن پر ہے۔ بیٹنگ میں نیوزی لینڈ کی سوزی بیٹس کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔ پاکستانی کپتان بسمی معروف تین درجہ ترقی سے پندرھویں اور جویریہ خان سولھویں پوزیشن پر ہیں۔بولرز میں آسٹریلوی میگن شاٹ پہلے نمبر پر ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More