پی سی بی نے جونیئرزکی ٹریننگ کیلئے نیا فارمولہ اپنا لیا

0

لاہور(ایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈنے جونیئر سطح پر بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ کی طرز کا ماڈل متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ایک ایسے پلان پر کام کررہا ہے جس کے تحت جونیئر سطح پر راہول ڈریوڈ ماڈل متعارف کرایا جائے گا اور نوجوان کرکٹرز کیلئے ماضی کے کسی عظیم کھلاڑی کو کوچ مقرر کیا جائے گا۔یاد رہے کہ بھارت نے ماضی کے عظیم کھلاڑی راہول ڈریوڈ کو اپنی انڈر 19 ٹیم کا نگران مقرر کیا ہوا ہے۔اس ماڈل کے تحت نوجوان کھلاڑیوں کو آف دی فیلڈ ڈسپلن سکھانے کیلئے انگریزی کی کلاسز دی جائیں گی، کھانے پینے اور لباس کے معاملے پر بھی قومی اکیڈمی میں خصوصی کلاسز کا اہتمام کیا جائے گا۔ گزشتہ کئی سالوں سے جونیئر ٹیموں کی کوچنگ میں بندر بانٹ ہورہی ہے اور ہر سیریز میں نیا کوچ ہوتا ہے۔ انڈر19 ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ منصور رانا کو پاکستانی ٹیم میں ڈیلی الانس بانٹنے اور میڈیا ہینڈلنگ کا کام سونپ دیا گیا ہے۔اپنے انٹرویو میں کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ بلاشبہ مکی آرتھر نے پاکستانی ٹیم کو اوپر لانے میں محنت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More