جنوبی افریقہ اور سری لنکا میں پہلا ٹیسٹ آج ہوگا

0

ڈربن (امت نیوز) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ (آج) بدھ سے ڈربن میں شروع ہو گا۔ سری لنکن ٹیم کو دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں عبرتناک شکستوں کے بعد اب پروٹیز کا چیلنج درپیش ہو گا۔ سری لنکن ٹیم دورے کے دوران میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ (آج) بدھ سے شروع ہو گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More