سرفراز احمد کو برقرار رکھنا پی سی بی کا درست فیصلہ ہے -جاوید میانداد

0

کراچی(امت نیوز)سابق قومی کپتان جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت کو برقرار رکھنا پی سی بی کا اچھا فیصلہ ہے کیونکہ سرفراز احمد بطور قائد اپنے فرائض کی عمدگی سے انجام دہی کر رہے ہیں۔جاوید میانداد کا قیادت کے منصب کیلئے سرفراز احمد کو موزوں قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ سرفراز احمد کو پروٹیز آل رانڈر اینڈائیل پھیلوکوایو کیخلاف منفی جملہ ادا نہیں کرنا چاہئے تھا لیکن اس کے باوجود وہ قومی ٹیم کی کپتانی کیلئے موزوں ترین فرد ہیں کیونکہ ان جیسی اہلیت کا مالک کوئی اور امیدوار اس وقت موجود نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More