نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا

0

کرائسٹ چرچ (امت نیوز) نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (آج) ہفتہ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو بنگلہ دیش کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ کیویز نے پہلے ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ کرکٹ میچ 20 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More