آسٹریلیا کیخلاف بھارتی ون ڈے- ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) بھارتی کرکٹ بورڈ(بی سی سی آئی) نے آسٹریلیا کیخلاف پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز اور ٹی 20 سیریز کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بی سی سی آئی کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ابتدائی دو میچوں کیلئے بھارتی سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھون، امباتی رائیڈو، کیدر جادھیو، مہندرا سنگھ دھونی، ہردیک پانڈیا، جسپریت بمرا، محمد شامی، یوزویندرا چھاہل، کلدیپ یادیو، وجے شنکر، رشبھ پنت، سدھارتھ کائل اور کے ایل راہول شامل ہیں۔آسٹریلیا کیخلاف باقی تین ایک روزہ میچوں کیلئے بھی ٹیم کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں روہت شرما، شیکھر دھون، امباتی رائیڈو، کیدر جادھیو، مہندرا سنگھ دھونی، ہردیک پانڈیا، جسپریت بمرا، بھوینشور کمار، یوزویندرا چھاہل، کلدیپ یادیو، محمد شامی، وجے شنکر، رشبھ پنت، اور کے ایل راہول شامل ہیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20 سیریز کیلئے بھارتی سکواڈ کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے ۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More