روحانی نسخے-مشکلات کا حل

0

معاشی مسائل حل ہوں:
ایسے لوگ جو معاشی مشکلات میں پھنسے ہوں اور ان کے لئے رزق کے اسباب پیدا نہ ہوتے ہوں، اسباب موجود ہوں، لیکن انہیں بروئے کار نہ لاسکتے ہیں، جو بروئے کار لے آتے ہیں، ان کے لئے بھی رزق میں کشادگی پیدا نہیں ہوتی تو پھر ایسے اسباب کی طرف لازمی دیکھنا چاہئے کہ ایسا کیوں ہوتا ہے۔ روحانی طور جو لوگ دنیاوی اطمینان بھی چاہتے ہوں، انہیں اپنی نیت کی اصلاح کرتے ہوئے روزانہ اکیس بار سورہ فاتحہ پڑھنی چاہئے۔ گیارہ بار سورہ الم نشرح اور چالیس بار آیت کریمہ اپنی زندگی کا معمول بنالینا چاہئے۔
اس عمل میں انسان خدا سے عاجزی اور بے بسی کا اظہار بھی کرتا، اپنی خطائوں پر شرمندہ بھی ہوتا ہے اور خدا سے مدد مانگتے ہوئے اپنی اصلاح کا طلب گار بھی ہوتا ہے، جس سے خزانہ قدرت سے اس کے لئے کشادگی پیدا ہوتی ہے۔ ایسے لوگ اپنے عمل میں مخلص ہوں اور جس بھی کاروبار یا ملازمت سے وابستہ ہوں، ان کے لئے ایسے حالات پیدا ہو جاتے ہیں کہ کروڑ پتی بھی بن جاتے ہیں۔ روحانی وظائف پڑھنے والوں کو جب دنیاوی ترقی ملتی ہے تو انہیں خدا کے دیئے اس رزق میں اس کی مخلوق کو بھی شامل کرنا چاہئے۔
خدا کا وعدہ ہے کہ جو بندہ خیرات و صدقات کرتا ہے، اس کے رزق میں اضافہ ہوتا ہے۔ جو اپنا رزق کھولنا چاہتے ہے، اسے دوسروں کا رزق بند نہیں کرنا چاہئے۔ مشاہدہ ہے کہ جو دوسروں کو مالی پریشانی میں ڈالتا ہے، خاس طور پر خدا کے کسی صالح بندے کو اس بارے میں تنگ کرتا ہے تو خود اس کو مالی خسارے بڑھ جاتے ہیں۔ انسان اگر اس بات کو سمجھ لے تو یقینی طور پر وہ زیادہ آسودہ ہو سکتا ہے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More