جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ جاری

0

پشاور(امت نیوز)پشاور کے پی اے ایف ہاشم خان سکواش کمپلیکس میں جاری آل پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں کوالیفائنگ راؤنڈ جاری ہے ۔گزشتہ روز ہونیوالے میچ میں انڈر15 بوائز مقابلوں میں پی اے ایف کے یاسین خٹک نے پنجاب کے افنان مدثر کو گیارہ آٹھ ‘گیارہ نو اور گیارہ آٹھ سے شکست دی‘خیبر پختونخوا کے عبداللہ خان نے پنجاب کے ایم اشرف کو گیارہ آٹھ ‘تیرہ گیارہ اور سترہ سولہ سے شکست دی ‘پنجاب کے علی الدین نے کے پی کے رحیم عباس کو گیارہ پانچ اور بارہ دس سے شکست دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More