فرشتوں کی عجیب دنیا

0

چھینک کا جواب کیسے دیتے ہیں؟:
(حدیث) حضرت ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ جناب نبی کریمؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) جب تم میں سے کوئی چھینکتا ہے اور الحمدﷲ کہتا ہے تو فرشتے ( اس کی الحمدﷲ کو مکمل کرنے کے لئے) رب العالمین کہتے ہیں اور جب چھینکنے والا ( الحمدﷲکو رب العالمین(سمیت)کہتا ہے تو فرشتے کہتے ہیں یرحمک اللہ (اﷲ تعالیٰ تجھ پر رحمت فرمائے)۔(طبرانی ابن سنی (منہ) طبرانی11/451)
(فائدہ) اپنی چھینک پر فرشتوں کا جواب اور دعا لینے کیلئے پورا الحمدﷲ رب العالمین پڑھا جائے۔
شیطان فرشتوں کی باتیں چراتے ہیں:
(حدیث) حضرت عائشہؓ فرماتی ہیں کہ جناب رسول اقدسؐ نے ارشاد فرمایا:
(ترجمہ) فرشتے جب بادلوں میں اترتے ہیں تو آسمان میں جس امر کا فیصلہ کیا گیا ہوتا ہے، اس کا تذکرہ کرتے ہیں، جس کو شیاطین چوری چھپے سن لیتے ہیں اور کاہنوں (جادوگروں اور نجومیوں وغیرہ) کو آ کر بتلا تے ہیں، تو جادوگر اور نجومی اس کے ساتھ اپنی طرف سے سو جھوٹ ملا کر (آگے) بیان کر دیتے ہیں۔ تو انہوں نے اس (ایک سچ) کے ساتھ سو جھوٹ بھی اپنی طرف سے ملائے ہوتے ہیں۔ (بخاری (منہ) مغازی4/135، مشکوٰۃ 4594، جمع الجوامع 5929، کنزالعمال17673، تفسیر قرطبی)
(فائدہ) معلوم ہوا کہ نجومیوں اور جادوگروں کے پاس غیب کا علم نہیں ہوتا۔ یہ صرف خدا تعالیٰ کی ذات والا صفات کے ساتھ مخصوص ہے، ان جادوگروں وغیرہ کا ایسی باتوں کی اطلاع دینا ان شیاطین کے بتلانے سے بھی ہوتا ہے اور کچھ اٹکل وغیرہ سے بھی۔ حدیث شریف میں جادوگروں، نجومیوں کی بات کی تصدیق کرنے والے پر بہت سخت وعید ہے کہ وہ اس کی تصدیق کر کے حضورؐ کے دین کا کفر کر بیٹھتا ہے۔ یہ وباء پورے پاکستان اور ہندوستان میں عام ہو چکی ہے۔ حق تعالیٰ اس فتنے سے سب کی حفاظت فرمائے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More