روحانی نسخے:مشکلات کا حل

0

گردے اور پتے کی پتھری کیلئے
سورۃ البقرۃ کی آیت نمبر: 74
ترجمہ: ’’اور بعضے پتھر تو ایسے ہیں جن سے (بڑی بڑی) نہریں پھوٹ کر چلتی ہیں اور ان ہی پتھروں سے بعضے ایسے ہیں کہ جو شق ہوجاتے ہیں پھر ان سے (اگر زیادہ نہیں تو تھوڑا ہی) پانی نکل آتا ہے اور ان ہی (پتھروں میں سے) بعضے ایسے ہیں جو خدا تعالیٰ کے خوف سے نیچے لڑھک آتے ہیں اور حق تعالیٰ تمہارے اعمال سے بے خبر نہیں ہے۔‘‘
فائدہ: اگر آپ کو گردے اور پتے کی پتھری ختم کرنی ہو تو (41) بار مذکورہ آیت پڑھ کر پانی پر دم کر کے اس وقت تک پلائیں جب تک کامیابی نہ ہو۔
موذی جانور یا دشمن سے خوف ہو
سورۃ البقرہ کی آیت نمبر: 18
ترجمہ: ’’بہرے ہیں، گونگے ہیں، اندھے ہیں، سو یہ اب رجوع نہ ہوں گے۔‘‘
فائدہ: اگر راستے میں کسی موذی جانور یا دشمن سے خوف محسوس ہو تو (7) دفعہ اس پر مذکورہ آیت پڑھ کر پھونکیں۔
راست بازی اور ہدایت کیلئے
سورۃ البقرہ کی آیت نمبر: 5
ترجمہ: ’’یہ لوگ ہیں ٹھیک راہ پر، جو ان کے پرودگار کی طرف سے ملی ہے اور یہ لوگ ہیں پورے کامیاب۔‘‘
فائدہ: اگر کوئی دین سے غافل ہو، سیدھے راستے سے بھٹکے ہوئے ہو یا برے افعال میں مبتلا ہو تو اس مذکورہ آیت کو پانی پر 101 مرتبہ پڑھ کر دم کر کے 41 دن تک پی لے۔ (جاری ہے)
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More