جب کسی سے تعزیت کرے
جب کسی مرنے والے کے پسماندگان سے تعزیت کرنی ہو تو یہ کلمات کہے:
اِنَّ لِلّٰہِ مَا اَخَذَ وَلَہٗ مَا اَعْطیٰ وَکُلُّ شَیْ ٍٔ عِنْدَہٗ بِاَجَلٍ مُّسَمًّی فَلْتَصْبِرْ وَلْتَحْتَسِبْ۔ (بخاری ومسلم)
(ترجمہ) بیشک اللہ ہی کا تھا جو اس نے لے لیا اور اللہ ہی کا ہے جو اس نے عطا فرمایا اور اس کے نزدیک ہر شخص کا ایک وقت مقرر ہے، لہٰذا تمہیں چاہئے کہ صبر کرو اور ثواب حاصل کرو۔
جب کسی کی وفات کی خبر سنے
جب کسی جاننے والے مسلمان کے انتقال کی خبر ملے تو یہ دعا کرے:
اَللّٰھُمَّ لَاتَحْرِِمْنَا اَجْرَہٗ وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَہٗ۔ (ابودائود، ترمذی)
(ترجمہ) یااللہ! اس کے اجر سے ہمیں محروم نہ فرمائیے اور ان کے بعد ہمیں گمراہ نہ کیجئے۔ ٭
٭٭٭٭٭
Prev Post