اسٹار فرانسیسی فٹبالر نکولس انیلکا کی (آج) اسلام آباد آمد

0

اسلام آباد (امت نوز) فرانسیسی اسٹار فٹ بالر نیکولس انیلکا (آج) منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری، جنرل سیکرٹری سیّد شرافت حسین بخاری کے علاوہ دیگر عہدیداران اور کھلاڑی ان کا شاندار استقبال کریں گے۔ نیکولس انیلکا کا پاکستان کا دورہ ٹچ اسکائی گروپ کے تحت ہونے والے ورلڈ سوکر اسٹار 2019ء کا حصہ ہے۔ یہی گروپ رواں سال جنوری میں سابق عظیم فٹ بالرز لوئس فیگو اور ریکارڈوکاکا کو بھی پاکستان لایا تھا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے والا یہ گروپ رواں سال لاہور اور کراچی میں فٹ بال کے نمائشی میچز بھی منعقد کرائے گا۔ واضع رہے کہ نیکولس انیکا نے رونالڈینو کے ہمراہ اس سے قبل 2017ء پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ نیکولس انیلکا اپنے دورہ اسلام آباد کے دوران میڈیا سے بات چیت کے علاوہ سینٹورس مال پر بھی جائیں گے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More