بھارتی انتہا پسند ’’داماد‘‘ شعیب ملک کے پیچھے پڑگئے

0

کراچی (ایجنسیاں) ورلڈ کپ میں پاکستان کو باہر نکالنے میں ناکامی کے بعد بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی کرکٹرز کو نشانے پر رکھ لیا۔حکمران جماعت بی جے پی کے ریاست تلنگانہ سے رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے بھارتی چینل سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ شعیب ملک نے ہمارا پاکستان زندہ بادکا ٹویٹ کیا جس سے من کو تکلیف پہنچی، اس شخص کو تلنگانہ اور حیدر آباد میں نہیں آنے دیں گے۔ راجہ سنگھ نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ تلنگانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ثانیہ مرزا کو ریاست کی برانڈ ایمبیسڈر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More