کراچی والوں کے نام سرفراز کا پیغام

0

دبئی (امت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے شہرقائد کے باسیوں سے اسٹیڈیم بھرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔پاکستان ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان وکٹ کیپر سرفراز احمد نے ایک انٹرویو میں کہاکہ’پی ایس ایل‘ کے میچ کراچی میں منعقد ہونا اچھی خبر ہے لہٰذا وہ کراچی کے لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کی حمایت میں آگے آئیں اور نیشنل اسٹیڈیم کو اپنی آمد سے بھر دیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی دنیا کو پیغام دیں کہ پاکستان کرکٹ کی میزبانی کیلئے بہترین ملک ہے اور یہاں بین الاقوامی مقابلے منعقد ہونے چاہئیں۔سرفراز احمد کے مطابق کراچی میں میچ ہوں تو گھر والوں کا بڑا دباؤ ہوتا ہے کہ انھیں میچ دیکھنا ہے اور کسی حد تک ایسا غلط بھی نہیں، ہمارے گھر والے ہمارا میچ نہیں دیکھیں گے تو کس کا میچ دیکھیں گے؟انہوں نے کہا کہ گھر والوں کی وجہ سے 2 ہزار والے 15 ٹکٹ خریدے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More