گلوبل زلمی لیگ کے انعقاد کی تیاری شروع

0

اسلام آباد (امت نیوز) گلوبل زلمی لیگ کے انعقاد کے لئے زلمی فائونڈیشن اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستحط کر لئے۔ منگل کو یہاں مئیر اسلام آباد شیح انصر عزیز اور پشاور زلمی کے ڈائریکٹر اور کو چیئرمین خالد آفریدی نے ایم او یو پر دستخط کئے۔ اسلام آباد میں گلوبل زلمی لیگ کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد گلوبل زلمی لیگ کے لئے گرائونڈز اور سہولیات مہیاکرے گی، گلوبل زلمی لیگ 21 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ گلوبل زلمی لیگ میں 16 ممالک سے زلمی کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔ اس موقع پر چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے کہا کہ گلوبل زلمی لیگ کے انعقاد سے پاکستان کامثبت امیج دنیا بھر میں جائے گا، پشاور زلمی پاکستان کی واحد اسپورٹس فرنچائز ہے جس کے فینز کلبز دنیا کے25 سے زائد ممالک میں قاِئم ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More