سپر لیگ کے دوران ٹریفک کا متبادل پلان تیار کرلیا گیا

0

کراچی (امت نیوز) کراچی ٹریفک پولیس نے پاکستان سپر لیگ کے7مارچ، 10مارچ، 13مارچ اور15مارچ  2019کے شیڈول میچز  اور 17 مارچ 2019 کوہونے والے فائنل میچ کے سلسلے میں خصوصی ٹریفک پلان مرتب کیا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ان میچز میں پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑیوں سمیت نامور غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیں گے۔اس حوالے سے کراچی ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا تعین کیا ہے،اس کے علاوہ ٹریفک پولیس نے عوام کیلئے پارکنگ انتظامات بھی کیے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں سے نیشنل اسٹیڈیم آنے والے شائقین جن کے پاس میچ کے ٹکٹ ہوں گے انھیں پارکنگ  کے لئے اصل شناختی کارڈ و میچ کا ٹکٹ دکھانا لازمی ہوگا۔پارکنگ کے مقامات میں گراؤنڈ نزد حکیم سعید پارک،اردو یونیورسٹی گراؤنڈ اور اتوار بازار گراؤنڈ بالمقابل بیت المکرم مسجد جبکہ ضلع وسطی(سینٹرل) اور غربی (ویسٹ )کے رہائشی براستہ نیپا اور لیاقت آباد نمبر 10۔حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ پر درج بالا مقامات پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں اور بزریعہ شٹل بس انہیں ایکسپو سینٹرکے پاس لایا جائیگا۔ضلع ملیر اور شرقی (ایسٹ )کے رہائشی براستہ صفورا، نیپا اور سہراب گوٹھ ، گلشن چورنگی بائیں جانب اے جی سند ھ یو ٹرن ، نیپا سے یونیورسٹی روڈ پر درج بالا مقامات پر اپنی گاڑی / موٹر سائیکل پارک کریں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More