کراچی میں پی ایس ایل کل سے شروع ہوگا

0

کراچی(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے ایڈیشن میں (آج) جمعہ کو کوئی میں نہیں کھیلا جائے گا، پی ایس ایل کا پانچواں مرحلہ پاکستان منتقل، لیگ میں )آج( جمعہ کو آرام کے دن کے بعد پانچواں اور آخری مرحلہ (کل) ہفتہ سے کراچی میں شروع ہوگا۔ پی ایس ایل کے پانچویں مرحلے کا پہلا میچ کل ہفتہ کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ تفیصلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرزمین پر پی ایس ایل فور میں ٹیموں کے درمیان دلچسپ و سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے اور دبئی اور شارجہ اور ابوطہبی میں شاندار مقابلوں کے بعد اب پاکستان میں چوکوں اور چھکوں کی بارش ہونے کو ہے۔ پی ایس ایل کا پانچواں اور آخری مرحلہ کل ہفتہ سے پاکستان کی سرزمین پر شروع ہوگا جس کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں اپنے عروج کو پہنچ چکی ہیں۔ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More